صبر و قرار
قسم کلام: اسم کیفیت
معنی
١ - تسلی اور اطمینان، قرار جو صبر کا نتیجہ ہو۔ ان کا آنا بلائے ہوش و خرد ان کا جانا و داع صبر و قرار ( ١٩٣٣ء، سیف و سبو، ١٩٣ )
اشتقاق
عربی زبان سے مشتق اسم 'صبر' کے ساتھ 'واؤ' بطور حرف عطف لگا کر عربی اسم 'قرار' لگانے سے مرکب عطفی بنا۔ اردو زبان میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٤٥ء کو "کلیات ظفر" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔
جنس: مذکر